BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 January, 2004, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہزار گانے آپ کے ہاتھ میں
موسیقی کے جدید آلات
نئے سال کے دوران موسیقی کے آلات کی صنعت میں تیزی آئے گی

کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی کمپنی ایپل نے گانے سننے کے لئے اپنے مقبول ترین آلہ آئی پوڈ کا نیا اور انتہائی چھوٹے سائز کا برانڈ متعارف کروایا ہے جس میں ایک ہزار گانے ریکارڈ کئے جا سکیں گے۔

اِس مِنی آئی پوڈ کی امریکہ میں فروری سے اور اس کے بعد دنیا بھر میں اپریل سے فروخت شروع ہو جائے گی۔

اس موقع پر ایپل کے سربراہ اسٹیو جابز نے بتایا کہ ان کی کمپنی بیس لاکھ آئی پوڈ فروخت کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا اس آلہ نے منڈی میں آگ لگا کر رکھ دی ہے۔ ایپل کا فروخت کے اعتبار سے ایم پی تھری ساخت کے پلئیر کی مارکیٹ میں اکتیس فیصد اور آمدن کے اعتبار سے پچپن فیصد حصہ ہے۔

انہوں نے کہا یہ آلہ پانچ رنگوں میں ہوگا۔ یہ نو سنٹی میٹر لمبا اور پانچ سنٹی میٹر چوڑا ہے۔

امریکہ میں اِس آئی پوڈ کی قیمت دو سو انچاس ڈالر ہوگی۔

ماہرین کے مطابق سن دو ہزار چار میں موسیقی کے جدید آلات کی صنعت میں تیزی دیکھنےمیں آئے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد