| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’دو طرفہ مذاکرات نہیں ہونگے‘
ہندوستان کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے سارک اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ہونے سے قبل کہا ہے کہ ان کے پاکستانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ یہ بیان انہوں نے ہندوستانی سرکاری ٹیلی ویژن دور درشن کو دیا ہے۔ اٹل بہاری واجپئی اب پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ یہ ان کا انیس سوننانوے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ سارک اجلاس کے دوران علاقائی تعاون کے معاملات میں پیش رفت ہوگی جو پاکستان اور ہندوستان میں کشیدگی کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||