BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 December, 2003, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: دو امریکی فوجی ہلاک
عراق

عراق میں دو علیحدہ واقعات میں دو امریکی فوجی اور دو عراقی بچے ہلاک جبکہ دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

بغداد میں ایک واقعے میں ایک دھماکے میں ایک امریکی فوجی اور دو عراقی بچے ہلاک ہوئے۔

اسی دھماکے میں پانچ امریکی فوجی، ان کا عراقی مترجم اور عراقی شہری دفاع کے آٹھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

فلوجہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور اس کے تین ساتھی اس وقت زخمی ہو گئے جب سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک بم کی زد میں آ گئے۔

دریں اثنا اتوار کے روز پانچ عراق اور بلغاری کا ایک اور سپاہی کربلا کے ہسپتال میں دم توڑ گئے جس سے ہفتے کے روز کربلا میں ہونے والے بم حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد انیس ہو گئی۔

عراق کے شمال میں ایک کرد سکیورٹی اہلکار شدت پسندوں کے ایک حملے میں زخمی ہو گیا جبکہ ان کے تین ذاتی محافظ ہلاک ہو گئے۔

کرد سکیورٹی اہلکار کا نام میجر جنرل جوامیر عطیہ خاکی بتایا جاتا ہے جو کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب سکیورٹی چیف ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد