| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرزئی کے گھر کے قریب دھماکہ، لڑکا ہلاک
پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں بم کے ایک دھماکے میں ایک لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ دھماکہ اس گھر کے قریب ہوا جہاں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی رہائش گاہ بھی ہے۔ افغانستان کا صدر بننے سے قبل حامد کرزئی کافی عرصے تک پاکستان میں رہے ہیں۔ وہ اس وقت افغانستان گئے جب وہاں طالبان کا خاتمہ ہو گیا۔ بلوچستان میں پولیس کے انسپکٹر جنرل شیعب سڈل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا لڑکا ردی اٹھانے والا تھا اور اس نے غلطی سے بم اٹھا لیا جو اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا اور لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ جہاں بم کا دھماکہ ہوا وہاں حامد کرزئی کے دو گھر ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||