BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 December, 2003, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی حدت، عالمی مصائب
عالمی حدت
چین میں شدید سیلاب

اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی ایک بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں انسانوں پر موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایک سینئر افسر کاؤس ٹافر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس سے دنیا میں انسانوں کے مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ موسم کی ترتیب کے بدلنے کی وجہ سے آنی والی قدرتی آفات سے اس سال تقریباً ساٹھ بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اس سال دنیا کے کئی حصوں میں قحط پڑے اور سیلاب اور طوفان آئے۔

میلان میں ہونے والے اجلاس میں چین کے ایک مندوب نے بتایا کہ غریب ممالک قدرتی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں اس سال شدید سیلاب آئے ہیں۔

ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی
اٹلی کے ماحولیات کے وزیر کانفرنس کا افتتاح کر رہے ہیں

یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر سے ہزاروں اموات واقع ہوئیں اور فصلوں کی تباہی سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ موسم میں اس شدت سے لگتا ہے کہ یہ عالمی حدت کی طرف پہلی نشانی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال موسم میں خرابی کی وجہ سے انشورنس کمپنیوں پر ساٹھ بلین ڈالر سے زیادہ کا بوجھ پڑا ہے۔

تاہم اجلاس میں گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کرنے کے متعلق اتفاقِ رائے نہ ہو سکا جو کہ اس سارے مسئلے کی ذمہ دار بتائی جاتی ہیں۔

میلان میں موجود ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہوتا جا رہا ہے کہ عالمی حدت ایک فراڈ ہے جو امریکی عوام اور پوری دنیا کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ رائے واشنگٹن کے اس خیال کی پوری طرح عکاسی کرتی ہے کہ امریکہ کو کچھ نہیں کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گرین ہاوس گیسوں میں کمی کے بارے میں کیوٹو معاہدے کی توثیق سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد