| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئی امید بر نہیں آتی
مریخ کے مدار میں بھیجے جانے والے جاپان کے خلائی جہازمیں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے میں ناکامی کے بعد اب اس جہاز کو مریخ کی سطح پر گرنے سے بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ جاپانی حکام نے کہا ہے کہ نوزومی‘ نامی خلائی جہاز کو اب مریخ کے مدار میں چھوڑنے کی کوششیں ترک کر دی گئی ہیں۔ جاپان کے اس پہلے خلائی مشن کو’نوزومی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا جاپانی زبان میں مطلب ہے ’امید‘۔ یہ خلائی مشن جولائی انیس سو اناسی میں بھیجا گیا تھا۔ یہ خلائی مشن ابتدا ہی سے خرابیوں کا شکار ہو گیا تھا۔ گزشہ مہینے جاپان کو دو جاسوسی سیاروں کو زمین کے مدار میں چھوڑنے میں ناکامی اٹھانا پڑی تھی اور ان سیاروں کو تباہ کر دیاگیا تھا۔ یہ جاسوسی سیارے شمالی کوریا کی فوجی نقل و حرکت کی بروقت اطلاع حاصل کرنے کے لیے چھوڑے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس خلائی جہاز میں پیدا ہونے والی برقی خرابی کو آخری وقت تک ٹھیک کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں لیکن اب اس جہاز کو مریخ کی فضا میں تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جاپانی خلائی ادارے کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کو ’ریموٹ کنٹرول‘ کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی لیکن اب وہ اس کوشش میں ہیں کہ اس جہاز کا رخ خلاء کی طرف موڑ دیا جائے تاکہ یہ مریخ کی سطح پر گر کر نہ تباہ ہو۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ممکن ہے اب یہ جہاز یا جسے سیارہ بھی کہا جا سکتا ہے نظام شمسی کے چھوتے سیارے کے قریب قریب سورج کے گرد گردش کرنا شروع کر دے۔ تاہم جاپانی حکام کو امید ہے کہ وہ اس مشن سے کچھ کچھ معلومات حاصل کرنے میں زرور کامیاب ہو جائیں گے۔ دریں اثنا تکنکی ماہرین جہاز پر پیدا ہونے والی برقی خرابی کو دور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس سیارے سے دوسری خلائی معلومات حاصل ہو سکیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||