| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد: مسجد میں دھماکہ
اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک سنی مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوجی اہلکار لفٹننٹ کرنل فرینک جرمن نے جائے وقوع سے کہا ہے کہ دھماکہ اولِ صبح وسطی بغداد میں واقع احباب المصتفیٰ مسجد میں ہوا۔ کرنل جرمن نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں تاہم ابھی اس خبر کیب تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||