BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2003, 07:01 GMT 12:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روس: ٹرین دھماکے میں چالیس ہلاک
ٹرین دھماکہ
دھماکے کے بعد ریل گاڑی کے ڈبے بالکل تباہ ہو گئے

روسی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں ایک مسافر ٹرین میں مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک جبکہ ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب ہوا ہے۔

ٹرین طالب علموں اور ملازمین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ پندرہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر اموات ہسپتال یا راستے میں ہوئی ہیں۔

روس کی خبر رساں ایجنسی اتار تاس کے مطابق ایف ایس بی سیکورٹی ایجنسے کے اہلکاروں نے مبینہ خودکش حملہ آور کی لاش بھی برآمد کرلی ہے۔ لاش کے نزدیک ایک تھیلا ملا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد رکھا جاسکتا تھا۔

اس سے قبل روس کی ایمرجنسی کی وزارت نے اس دھماکے کو دہشتگردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ دھماکہ ایک خاتون خود کش حملہ آور کی کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس نے دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ پہن رکھی تھی۔

روسی صدر نے اس حملے کو ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’مجرموں کو اس دھماکے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘۔

حکام کے مطابق دھماکہ ریل گاڑی کے دوسرے ڈبے میں ہوا جس سے یہ ڈبہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب یہ مسافر ٹرین دو قصبوں منرالائن ووڈی اور کسلووسک کے درمیان رواں دواں تھی۔ دھماکے سے ریل گاڑی یاسنتوکی کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی۔ یہ علاقہ روس کے شمالی پہاڑی سلسلے میں چیچنیا کے نزدیک واقع ہے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کی شدت سے ٹرین ایک طرف گر گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق جاء وقوعہ پر تیس کے قریب ایمبولینس گاڑیاں جمع تھیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے۔

ماسکو سے ایک اعلیٰ تفتیشی ٹیم واقعے کی تحقیقات کے جاء وقوعہ پر ہے۔

بی بی کے نامہ نگار کے مطابق حادثے کے اس وقت کا تعلق روس میں پارلیمانی انتخابات کی مہم سے ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں روس کئی بم حملوں کی زد میں آچکا ہے جس کی ذمہ داری حکومت چیچن باغیوں پر عائد کرتی ہے۔

گزشتہ ستمبر میں اسی راستے پر ایک ریل گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً چھ ماہ قبل اسی علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد