BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان کی رکنیت بحال کریں، نہ کریں‘
اجلاس میں زمبابوے کا معاملے پر خاصی بحث ہونے کا امکان ہے

دولتِ مشترکہ میں شامل ممالک کے چوّن میں سے چالیس سربراہان نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور زمبابوے کی رکنیت کی بحالی پر بحث کرنے والے ہیں۔

چار روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں دولتِ مشترکہ کے ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم ان معاملات پر بات چیت کریں گے جن پر انہیں مشترکہ تشویش ہو سکتی ہے۔

سرکاری طور پر اس اجلاس کا موضوعِ بحث ’ترقی اور جمہوریت‘ ہے لیکن شرکاء کا زیادہ وقت پاکستان اور زمبابوے پر بحث میں گزرنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ میڈیا کی توجہ بھی انہی دونوں ممالک پر ہوگی۔

اجلاس کے مندوبین کو اس بات پر غور کرنا ہے کہ کیا دولتِ مشترکہ کی کونسلز میں پاکستان کی معطلی ختم کی جائے یا نہیں۔ انیس سو ننانوے میں فوجی انقلاب کے بعد، پاکستان کو دولتِ مشترکہ کی کونسلز کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا۔

برطانیہ اور آسٹریلیا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی رکنیت بحال کر دی جائے کیونکہ جنرل مشرف کی حکومت نے امریکہ کی سالاری میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کیا ہے۔

دولتِ مشترکہ کے سیکریٹر ڈان میکنین کا منصب بھی خطرے میں ہے

تاہم پاکستان میں جمہوریت کی بحالی ایک سوال ہے اور اگر زمبابوے کو باہر رکھتے ہوئے پاکستان کی معطلی ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو افریقی ممالک ’دہرے معیار‘ کا الزام لگا کراس کی سخت مخالفت کریں گے۔

گزشتہ برس مارچ میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد زمبابوے کو دولتِ مشترکہ کی کونسلز کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا۔ معطلی کی مدت دسمبر میں ختم ہو رہی ہے اور دولتِ مشترکہ کے ممالک کو یہ طے کرنا ہے کہ اب کیا کیا جائے۔

افریقہ کے کچھ ممالک اس حق میں ہیں کہ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو دولتِ مشترکہ میں واپس لایا جائے اور ’خاموش حکمتِ عملی‘ کے ذریعے انہیں جمہوری اصلاحات پر مجبور کیا جائے۔

تاہم برطانیہ اور آسٹریلیا چاہتے ہیں کہ زمبابوے کی رکنیت کی تعطلی میں توسیع کری دی جائے۔

ادھر رابرٹ موگابے اس بات پر غصے میں ہیں کہ انہیں ابوجا کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ دولتِ مشترکہ سے ہر طرح کا ناطہ توڑ دیں گے۔

اگر وہ اپنی دھمکی پر قائم رہے تو زمبابوے انیس سو ساٹھ میں جنوبی افریقہ کے دولتِ مشترکہ سے نکل جانے کے بعد پہلا ایسا ملک ہوگا جو اس تنظیم سے باہر ہو جائے گا۔جنوبی افریقہ انیس سو چورانوے میں دولتِ مشترکہ میں دوبارہ شامل ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد