BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2003, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت میں پاکستانی جنون

سلمان احمد
جنون کو ہندوستان میں پرفارم کرنے کی دعوت

برصغیر کے مشہور اردو پاپ گروپ جنون کو اس ماہ ہندوستانی شہر ممبئی میں ایم ٹی وی ایوارڈز میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ ایک حضوصی انٹرویو میں جنون کے روح رواں سلمان احمد نے کہا کہ انہیں امید ہے گروپ کے اس دورے سے انہیں ہندوستانی سامعین کے ساتھ پرانی دوستی کو تازہ کرنے میں مدد ملے گی۔

انہں نے کہا،

’بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں میں ہمیں انڈیا جا کر پرفارم کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں اور جنون وہ واحد پاکستانی بینڈ ہے جسے اس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔‘

اپنی نئی البم دیوار کے بارے میں سلمان نے کہا کہ اسے پاکستان میں میوزک کے دلدادہ افراد نے بے حد سراہا ہے اور بقول ان کے اس وقت یہ نمبر ون پوزیشن پر ہے۔

دیوار میں کل بارہ نغمے ہیں جن میں ایک نغمہ غالب کی ایک مشہور غزل پر مبنی ہے۔

گزشتہ سال پاکستان میں عام انتخابات کے دوران عمران خان کی تحریک انصاف کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے اپنے فیصلے کو سلمان نے حق بجانب ٹہرایا۔

انہوں نے کہا،

’یہ تو پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ میں نے ہمیشہ ہی یہ کہا کہ عمران ایک سچے پاکستانی ہیں اور انہوں نے بدعنوانی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

’امریکہ میں بھی انتخابی مہم کے دوران جان کیری، ہاورڈ ڈین اور جان بون جو وی جیسے فن کاروں نے ڈیمبکریٹ پارٹی کے حق میں فنڈ جمع کیا۔ تو کیا وہ بھی اس پارٹی سے منسلک ہو گئے۔ ایک آرٹسٹ کسی پارٹی سے منسلک نہیں ہو سکتا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد