| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کا خیر مقدم
امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ سے رابطہ قائم کیا ہے اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں میں اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنوب مشرقی ایشیا میں قیام امن کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان کے وزیر اعظم میر طفر اللہ خان جمالی کے یک طرفہ اعلان کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی نے اسلامی تہوار عید کی مناسبت سے منگل کی رات سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا اعلان کیا تھا جس کا بھارت نے بھی مثبت جواب دیا۔ فائر بندی کے اس اعلان سے لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج میں پچھلے چودہ سالوں سے جاری گولہ باری بند ہو جائے گی۔ بھارت نے پاکستان کے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دیتے ہوئے کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں پر واقع دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچین گلیشیر پر بھی فائر بندی کا فیصلہ کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||