| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
قرارداد پراتفاق رائے
امریکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف ایک قرار داد کے مسودے پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے جس پر ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی ای اے ای) بدھ کو غور کرئے گی۔ امریکہ اور یورپ کے تین ملکوں برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے درمیان آئی ای اے ای کی رپورٹ کے بعد کے ایران خفیہ طریقہ سے یورنیم کو افزودہ کرنے اور پلوٹونیم کی تیاری کا کام کررہا تھا اختلاف پیدا ہو گیا تھا۔ امریکہ نے ایران پر خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام عائد کیا ہے اور چاہتا ہے کہ ایران کو سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے۔ تاہم تین یورپی ملکوں برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کا خیال ہے کہ اس طرح کے سخت گیر اقدامات تہران کو بین الاقوامی برادری سے کاٹ دیں گے۔ منگل کے روز جس قرارداد پراتفاق رائے ہوا ہے اس میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اگر مستقبل میں ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کو کوشش کی تو اس کو سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||