BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 November, 2003, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاکر بی بمبار کوستائیس برس قید
عدالت کا منظر، مصور کے قلم سے

لاکربی بم کیس میں ملوث محمد المگراہی کو ستائیس برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عبدل باسط علی محمد المگراہی کی سزا انیس سو ننانوے سے شمار کی جائے گی جب انہیں پہلی مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا۔

لیبیا کے خفیہ ادارے کے ایجنٹ المگراہی کو دو سال قبل عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انہیں کم از کم بیس برس کی سزا کاٹنی ہوگی۔

تاہم قانون میں تبدیلی کے باعث اکیاون سالہ مگراہی کو پھر ایک مرتبہ سکاٹ لینڈ کی عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑا تاکہ ان کی سزا کی معیاد از سر نو طے کی جا سکے۔

گلاسگو کے ہائی کورٹ میں چار منٹ کی سماعت کے بعد، انہی ججوں نے اس پر غور کرنےکے لئےسماعت روک دی کہ المگراہی کو رہا کئے جانے سے قبل کتنے سال قید میں رہنا پڑے گا، جنہوں نے انہیں دو ہزار ایک میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

انیس سو اٹھاسی میں طیارہ دھماکے سے اڑا دیا گیا، اس میں دو سو ستر افراد ہلاک ہوگئے

دسمبر انیس سو اٹھاسی میں پین ایم کی فلائٹ ایک سو تین سکاٹ لینڈ کے قصبے لاکربی کے اوپر فضا میں دھماکے سے پھٹ گئی، اور اس میں دو سو ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہالینڈ میں سکاٹ لینڈ کے قوانین کے تحت المگراہی پر چوراسی دن تک مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

لارڈ سدرلینڈ، مکلین اور کولزفیلڈ نے جو اس مقدمے میں جج تھے،’اس جرم کی ہیبت ناک نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے‘، بیس برس کی قید کی سفارش کی تھی۔ تاہم یہ فیصلہ صرف ایک سفارش تھی۔

انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق، جو اس فیصلہ کے بعد متعارف ہوئے ہیں، عمر قید کی سزا پانے والوں کو یہ صحیح طور پر بتانا ضروری ہے کہ پیرول کے لئے اپیل کرنے سے قبل انہیں کتنی سزا کاٹنی ہے۔

مارچ دو ہزار دو میں اس سزا کے خلاف ان کی اپیل مسترد ہونے کے بعد المگراہی کو گلاسگو کی بارلِنی جیل کے ایک خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔

منگل کو لاکربی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین المگراہی سے چند ہی قدم کے فاصلے پر موجود تھے۔ المگراہی کی وکیل مارگریٹ سکاٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بدستور کہتے رہے ہیں کہ وہ اس بم دھماکے میں ملوث نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی سزا ایک غیر ملکی ماحول میں، قید تنہائی میں گزار رہے ہیں، وہ بالکل اکیلے ہیں۔ مجھے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں کہنا کہ میرے موکل پوری قوت سے اپنی بے گناہی پر مصر ہیں۔‘

جج سدر لینڈ نے کہا کہ ’ صاف ظاہر ہے کہ یہ شر انگیز فعل پوری جانکاری کے ساتھ انجام دیا گیا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس میں کئی بے گناہ لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔‘

جج نے یہ بھی کہا کہ المگراہی کو تیس برس کی قید سنائی جا سکتی تھی تاہم انہوں نے ان کی عمر اور اس امر کو مد نظر رکھا کہ وہ ایک غیر ملک میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد