BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2003, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
۔۔۔ اور بادل چھا گئے
پرکاش سنگھ بادل
پرکاش سنگھ بادل کی آمدنی کم اور اثاثے زیادہ ہیں: سرکاری موًقف

بھارتی ریاست پنجاب کے تحقیقاتی ادارے نے شرومنی اکالی دل کے صدر اور ریاست کے سابق وزیرِ اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، انکی اہلیہ سریندر کور بادل اور بیٹے سُکھبیر سنگھ بادل کی املاک کو چار ماہ تک زیرِ تفتیش رکھنے کے بعد اب ان تمام افراد کے خلاف اس الزام پر مقدمّہ درج کرا دیا ہے کہ انکے اثاثے معلوم ذرائعِ آمدنی سے زیادہ ہیں۔

حکّام نے بادل خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے مزید تین افراد کو بھی شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔

یہ مقدمات اگرچہ تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات کے تحت قائم کئے گئے ہیں لیکن ان میں انسدادِ بد عنوانی کے خصوصی قانون کی مدد بھی لی گئی ہے۔

استغاثہ کے مطابق اندرونِ بھارت بادل خاندان کے اثاثوں کی مالیّت پانچ سو کروڑ روپےسے زیادہ ہے جبکہ بیرونِ ملک اثاثوں کی مالیّت ساڑھے آٹھ سو ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد