| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان میں افغان روایت
جاپان کے معروف شہر ہیروشیما کا تعلیمی دورہ کرنے والے دو افغان پروفیسروں کو ایک جاپانی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام میں گزشتہ روزگرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہیروشیما کے جس ہوٹل میں پروفیسروں کا قیام تھا وہاں کام کرنے والی ایک ملازمہ جب صفائی کی غرض سے ان کے کمرے میں آئی تو پروفیسروں نے اسے دبوچ لیا۔
ملازمہ نے فوراً پولیس طلب کر کے اسے پروفیسروں کی حرکات سے آگاہ کیا اور پولیس نے خاتون کی شکائت کے باقاعدہ اندراج کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں افغان یونیورسٹی کے چھیالیس سالہ پروفیسر عبدالشکور اثر اور انتیس سالہ پروفیسر محمد خالد حبیبی شامل ہیں۔ دونوں افغان پروفیسروں نے دست درازی کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تو ملازمہ کو محض بغل گیر کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ افغان روایت کے عین مطابق ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||