BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 November, 2003, 09:05 GMT 14:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشیدگی کے بعد مذاکرات
سری لنکا سے باغیوں سے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں
سری لنکا سے باغیوں سے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں

سری لنکا میں صدر اور وزیر اعظم کے درمیان ایک ہفتے کی سیاسی کشمکش کے بعد بدھ کو مذاکرات متوقع ہیں جس میں یہ دونوں رہنما تامل باغیوں کے ساتھ جاری امن مذاکرات پر غور کریں گے۔

وزیر اعظم نے مذاکرات کے لیے صدر کی دعوت کو قبول کرنے کا اعلان ناروے کے وفد کی سری لنکا میں آمد کے بعد کیاہے۔ ناروے تامل باغیوں اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات میں مصالحت کر رہا ہے۔

کولمبومیں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کے مابین سیاسی کشیدگی سے ابہام پیدا ہو گیا ہے کہ تامل چھاپہ ماروں کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی کون کرئے گا۔

ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بتانا ابھی مشکل ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان جاری طاقت کی کشمکش سے امن کی کوششوں پر کیا اثر پڑے گا۔

نوروے کے نائب وزیر خارجہ ودار ہیلجیسن نے کہا کہ وہ سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرماسنگھے اور ان کی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وہ بدھ کو صدر چندریکا کماراتنگااور جمعرات کو تامل باغیوں کے رہناوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نے صدر کی طرف سے وزیر دفاع کا قلمدان ان سے واپس لیے جانے کے بعد تامل باغیوں سے امن مذاکرات جاری رکھنے سے معزولی ظاہر کی ہے۔

انہوں نےصدر کو پیشکش کی ہے کہ وہ امن مذاکرات خود سنبھال لیں تاہم صدر نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

صدر کمارتنگا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے باغیوں کے ساتھ جس امن منصوبے پر دستخط کئے ہیں وہ غیر قانونی ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر نے پارلیمان کو معطل کر دیا تھا اور چند اہم وزراء سے وزارتیں واپس لے لی تھیں۔ صدر نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ باغیوں کے آگے جھک گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وہ عبوری انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں۔

صدر کمارتنگا کی جماعت دو سال قبل ہونے والے انتخابات میں ناکام ہو گئی تھی اور وہ حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد