| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مذاکرات مکمل ہوگئے، قریع
فلسطینی کے وزیراعظم احمد قریع نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سازی کے تمام اقدامات اور اس سلسلے میں کئے جانے والے مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں مکمل تفصیلات بدھ کو منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کی جائیں گی۔ احمد قریع نے یہ اعلان فلسطینی صدر یاسر عرفات سے ایک ہفتے طویل بحث و مباحثے کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات ان مذاکرات پر متفق ہیں۔ فلسطینی وزیراعظم اور احمد قریع اور فلسطینی رہنما یاس عرفات کے درمیان یہ مذاکرات فلسطین میں حفاظتی اداروں کے معاملات سے متعلق تھے کہ ان حفاظتی اداروں کے معاملات کس کے اختیار میں ہوں گے۔ احمد قریع کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کے ایک قریبی ساتھی حکم بلاوی اب فلسطین کے نئے وزیر داخلہ ہوں گے اور وزارت داخلہ کے قلمدان کے لیے خود احمد قریع نے اپنے امیدوار ناصر یوسف کا نام واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان رسمی اور حتمی منظوری کے لیے حکومت سازی کے یہ معاملات بدھ کو پارلیمان میں پیش کئے جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||