BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2003, 07:44 GMT 12:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ میں اینتھریکس کاخوف
اینتھریکس کا خوف
یہ آثار ہوا میں پائے گئے ہیں

امریکی محکمہ ڈاک کے ایک دفتر میں ایسے مادے کے آثار پائے گئے ہیں جوکہ بظاہر اینتھریکس سے مشابہہ ہے۔ دفتر کو اس مادے کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ فار ہوم لینڈ سیکورٹی کے ترجمان کے مطابق یہ مشتبہ مواد امریکی محکمہ ڈاک کے نیوی کے دفتر میں پایا گیا ہے۔ یہ وہ دفتر ہے جو حکومتی ایجنسیوں اور وائٹ ہاؤس کی ڈاک لانے اور لے جانے کا ذمہ دار ہے۔

اس مادہ کے آثار دفتر کے معمول کے ٹیسٹ کے دوران بدھ کے روز سامنے آئے تھے تاہم دفتر بند کرنے کا فیصلہ جمعرات کی شام عمل میں آیا۔

واشنگٹن میں مزید گیارہ ڈاک دفاتر بھی اینتھریکس ٹیسٹ کے لئے بند کردئے گئے ہیں۔ ابھی تک خیال یہی ہے کہ محکمہ کا کوئی اہلکار اس مادے کی زد میں نہیں آیا ہے۔

دو برس قبل امریکہ میں اینتھریکس کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ابتدائی طور پر ان حملوں کو عراق سے منسوب کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان اطلاعات کی تردید کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد