BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 November, 2003, 23:59 GMT 04:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سب سے بڑا خطرہ اسرائیل‘
اسرائیلی ومیر خارجہ سلوان شلوم
نا خوش: اسرائیلی ومیر خارجہ سلوان شلوم

یورپی یونین کے ایک جائزے کے مطابق یورپیوں کا خیال ہے کہ عالمی سلامتی کو سب زیادہ خطرہ اسرائیل کی طرف سے ہے۔

جائزے کے نتائج پر اسرائیل کا رد عمل غصے کا تھا اور اس نے یورپی یونین سے اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔

یورپی یونین سال میں مختلف موضوعات پر رائے عامہ کے تقریباً ساٹھ جائزے کراتی ہے اور یہ جائزہ ان میں سے ایک تھا۔

جائزے میں یورپی یونین کے ہر ممبر ملک کے تقریباً پانچ سو افراد سے پوچھا گیا کہ پندرہ ممالک کی ایک فہرست میں سے وہ کِن ممالک کو عالمی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

جائزے میں ایک سے زیادہ ملکوں کو چنا جا سکتا تھا۔ یہ جائزہ آٹھ اور سولہ اکتوبر کے درمیان ٹیلی فون کے ذریعے کیا گیا اور کُل سات ہزار پانچ سو پندرہ افراد کی رائے طلب کی گئی۔

59 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اسرائیل کو عالمی سلامتی کے لئے سب سے خطرناک ملک سمجھتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر امریکہ، ایران اور شمالی کوریا تھے کیونکہ 53 فیصد نےان کو خطرناک قرار دیا۔

فہرست میں باقی ممالک کو پچاس فیصد سے کم افراد نے عالمی سلامتی کو خطرہ قرار دیا۔ ان ممالک میں پاکستان، شام، لیبیا، سعودی عرب، چین، بھارت، روس اور صومالیا شامل تھے۔

جائزے کے نتائج پر اسرائیل اور امریکہ دونوں نے انتہائی غصے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل نے الزام لگایا کہ اس جائزے میں یورپی یونین کے رہنماؤں کا ایک ’خفیہ ایجنڈا‘ شامل تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ سلوان شلوم نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس جائزے کو ایک غیر معیاری طریقے سے کیا گیا اور یہ حقیقت کو نہیں ظاہر کرتا‘۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے جائزے کے نتائج کے سلسلے میں اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں یورپ میں اسرائیل کے ایمیج کو مثبت طریقے سے ظاہر کرنے کے لئے ایک پبلِک ریلیشنز کمپنی سے باقاعدہ کام لینے کی بات ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس بات سے انکار کیا کہ امریکہ سے عالمی سلامتی کو بڑا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپی شہریوں کو صحیح حقائق معلوم ہوں تو ان کے خیالات یہ نہ ہوں۔

اس جائزے کے نتائج پر رد عمل سے یورپی یونین کے صدر رومانو پرودی بھی گھبرائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ان نتائج کی بنیاد تعصب ہے تو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد