BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 November, 2003, 07:26 GMT 12:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رابن کی برسی پر اسرائیل میں ریلی
ریلی کے شرکاء
ریلی کے شرکاء

لاکھوں اسرائیلی باشندوں نے سابق وزیراعظم اسحٰق رابن کی آٹھویں برسی کے موقع پر دارالحکومت تل ابیب میں برآمد ہونے والی ایک بہت بڑی ریلی میں شرکت کی ہے۔

اس ریلی کے شرکاء اس چوک پر جمع ہوئے جہاں چار نومبر انیس سو پچانوے کو اسحٰق رابن کو ایک انتہا پسند یہودی نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

رابن کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما شمعون پیریز نے شرکا سے کہا کہ فلسطینی رہنما امن قائم کرنا چاہتے تھے۔

دریں اثناء غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے فصیل کے قریب مسلح افراد کے ایک گروہ پر گولی چلا کر ان میں سے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق دو دیگر مسلح افراد اس وقت زخمی ہوئے جب اسرائیلی فوجی دستوں نے اسرائیل و فلسطین کو تقسیم کرنے والی فصیل پر ان گولی چلائی۔

گزشتہ روز مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو گولی مار دی جس نے مبینہ طور پر رکنے کا ایک اشارہ نظر انداز کیا تھا۔

نابلس میں ایک چوکی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک شخص کو طبّی امداد فراہم کی جو ان کے مطابق ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

بعد ازاں اس شحض کو ایک ٹیکسی کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے اس شخص کو مردہ قرار دے دیا جسے ڈاکٹروں ہی کے مطابق، سینے میں گولی لگی تھی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے پانچ سپاہی اس وقت زخمی ہوئے جب ہفتے کو نابلس میں ایک تجارتی جگہ پر بم پھٹا۔

ایک اندازے کے مطابق تل ابیب کے رابن چوک (اسکوائر) پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔

ان مظاہرین نے جن میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی موجدگی کے مخالف بھی موجود تھے، ’جینیواءانیشیٹوو‘ کی حمایت میں لگائے گئے نعروں کے جواب میں بینر ہلائے جسے اسرائیلی اور فلسطینیوں نے ترتیب دیا تھا۔

اسحٰق رابن کی جماعت کے رہنما شمعون پریز نے ریلی کے شرکاء سے کہا کہ وہ نئی فلسطینی حکومی بنانیوالے وزیراحمد قریح کے ہات مبوط کرتیں۔

شمعون پیریز نے جو اس وقت رابن کے ساتھ تھے جب انہیں قتل کردیا گیا تھا، کہا، ’اپنے لوگوں کے لئے تو وہ (احمد قریع) بہت اچھے ہیں، جو دہشت گردی کے خاتمے کے حامی ہیں ہم انہیں اپنا ہی ساتھی تصور کرسکتے ہیں۔‘

اسرائیلی انتظامیہ احمد قریع کو یاسر عرفات کا قریبی ساتھی تصور کرتے ہوئے ان کی خاصی مخالفت کرتی رہی ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون کا جمعہ کو کہنا تھے کہ وہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد