| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں انتقال اقتدار تیزتر
عراق کے امریکی حاکم پال بریمر نے کہا ہے کہ وہ عراقیوں کو اقتدار کی منتقلی کا عمل تیز کردیں گے۔ انہوں نے بغداد میں صحافیوں سے کہا کہ امریکی قیادت سے اقتدار کی منتقلی کے لئے وہ عراقیوں کو ’نظام الاوقات‘ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی پولیس اور فوج کی ٹرینِنگ کے عمل میں بھی تیزی لائیں گے۔ بریمر نے کہا کہ انہیں یقین ہے صدام حسین زندہ ہیں اور عراق میں ہی ہیں۔ اور یہ کہ ان کی گرفتاری یا قتل اولین ترجیح ہے۔ حالیہ دنوں میں عراق میں امریکی سالاری والی غیر ملکی فوج پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ تاہم بریمر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ ان حملوں کے پیچھے صدام حسین کا ہاتھ ہے۔ ہلاکتوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقع عراق کے شمالی شہر موصل میں اس وقت پیش آیا جب ایک دھماکہ میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ امریکی صدر بش نے ٹھیک چھ ماہ قبل عراق میں جنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے تشدد لہر نے عراق کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج پر روزانہ اوسطاً پچیس حملے کیے جاتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||