BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 October, 2003, 23:11 GMT 04:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: رسی کا سانپ
ناکہ بندی
پولیس نے فوری طور پر تمام عمارتوں کی ناکہ بندی کردی۔

واشنگٹن میں امریکی پارلیمان کی عمارت کیپیٹل ہل پر جمعرات کو ایک بندوق نما کھلونے کی وجہ سے خطرے کے سائرن بج اٹھے اور پوری حفاظتی مشینری حرکت میں آ گئی۔

پولیس نے ابتدا میں کہا کہ انھیں دو مسلح افراد کی تلاش ہے جو بغیر تلاشی کے ایوان نمائندگان کی عمارت میں واقع ایک دفتر میں داخل ہو گئے ہیں۔

ایوان نمائندگان کے ایک دفتر پر تعینات ایک سیکورٹی اہلکار نے اطلاع دی کہ ایک شخص ایکسرے مشین سے گزرا ہے اور اس کی پشت پر لٹکے بیگ میں کوئی مشتبہ چیز تھی۔

تاہم بعد میں پولیس حکام نے بتایا کہ عملے کی دو خواتین جو کہ عیسائیوں کے تہوار ہیلواین کے لیے خصوصی لباس لا رہی تھیں اس خطرے کے سائرن کا باعث بنیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق اس امر کے باوجود کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا سیکورٹی کے عملے کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا کہ آخر ایک کھلونا بندوق بھی کس طرح ان کی نظر میں آئے بغیر نکل گئی۔

ایک غیر متوجہ پولیس اہلکار نے ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ سے دو عورتوں اور ایک مرد کو عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی اور بعد میں اس نے ایکسرے مشین پر دیکھا کہ ان عورتوں کے بیگ میں ہتھیار نما کوئی چیز تھی۔

اس اہلکار نے اطلاع دی کہ عمارت میں داخل ہونے والے ایک شخص کے پاس کوئی ہتھیار نما چیز تھی جب کہ عمارت میں نصب کیمروں نے دو عورتوں کی نشاندھی کی۔

تاہم خطرے کے سائرن بجائے گئے اور عمارت کے اندر داخل ہونے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔ ان دو خواتین کو بھی صورت حال کی نزاکت کا احساس ہو گیا اور انھیں خیال آیا کے ان کے پاس ایک بندوق نما کھلونا ہے۔

عمارت کا حفاظتی عملہ اس چھوٹے سے واقعہ پر اتنا شدید رد عمل ظاہر کرنے پر شرمندہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقع سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ کس بھی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے کام میں پوری طرح چوکس ہیں۔

کینن آفس جہاں یہ واقعہ پیش آیا واشنگٹن کی گنبد والی عمارت کے ساتھ واقع ہے جس میں امریکی پارلیمان کے دونوں ایوان کام کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد