BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2003, 19:22 GMT 00:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم کے عیسیٰ پر بجلی آن گری
فلم دی پیشن آف کرائسٹ
اداکار جم کاویزل پر اس وقت آسمانی بجلی گری جب شوٹنگ میں مصروف تھے

میل گبسن کی فلم میں حضرت عیسیٰ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جم کاویزل پر شوٹنگ کے دوران آسمانی بجلی گری۔

آسمانی بجلی کے گرنے سے جم کاویزل کے علاوہ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان مچلینی بھی متاثر ہوئے۔

فلمساز سٹیو میک اویٹی کے مطابق دونوں افراد شدید طور پر زخمی ہونے سے محفوظ رہے ہیں۔

جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت فلم کے فنکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر تیکنیکی عملے پر مشتمل ٹیم روم سے چند گھنٹے کی مسافت پر شوٹنگ میں مصروف تھی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان مچلینی پر اس سے پہلے اٹلی کے شہر مٹیرہ میں شوٹنگ کے دوران بجلی گری تھی جس سے ان کے ہاتھ پر جلنے کے ہلکے زخم آئے تھے۔

فلمساز سٹیو میک اویٹی نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت کوئی سو فٹ دور ہوں گاجب وہاں آسمانی بجلی گری اور میں نے کاویزل کے کانوں سے دھواں باہر نکلتے ہوئے دیکھا۔

لاطینی اور آرامی جیسی زبانوں میں بننے فلم دی پیشن آف دی کرائسٹ میں حضرت عیسیٰ کی زندگی کے آخری بارہ گھنٹوں پر توجہ دی گئی ہے۔

اگرچہ اس فلم کی ریلیز اگلے سال ہونا ہے لیکن اس کی ریلیز سے پہلے فلم کے بارے میں تنازعات جنم لینا شروع ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں یہودیوں کی کئی تنظیموں نے فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس میں یہودیوں کی کردار کشی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد