BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جڑے سروں والے بچے آمنے سامنے
جڑواں مصری بھائی

مصر سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں محمد اور احمد ابراہیم نے، جن کے سر آپریشن سے قبل جڑے ہوئے تھے، پہلی دفعہ ایک دوسرے کو آمنے سامنے سے دیکھا ہے۔ ڈیلاس کے چلڈرن میڈیکل سینٹر میں جمعہ اور ہفتہ کو محمد کو احمد کے کمرے میں لایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے اور ایک دوسرے کو ہاتھ لگایا اور جب محمد کو اس کے کمرے میں واپس لے جایا جا رہا تو احمد رونے لگا۔

دونوں بچوں کو علیحدہ کمروں میں رکھا گیا ہے اور ان کے خودکار بستر ان کے جسموں کو آہستہ آہستہ گھماتے رہتے ہیں تاکہ جسموں پر زخم نہ بن سکیں۔

ڈاکٹر جیمز تھامس کا کہنا ہے کہ محمد کی حالت احمد سے کچھ بہتر ہے اور مجموعی طور پر دونوں کی صحت بہتری کی طرف مائل ہے۔ تاہم ابھی یہ جاننے میں کئی ہفتے لگیں گے کہ آیا اس آپریشن سے بچوں کے دماغوں کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔

دونوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے لانے کے موقع پر ان کے گھر والوں نے تصاویر کھینچیں۔

دو ہفتہ قبل دو سالہ مصری جڑواں بھائیوں کا طویل آپریشن ہوا تھا۔ یہ دونوں سر کے اوپری حصے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔

ڈاکڑوں کو ان بھائیوں کے جڑے ہوئے سروں اور ان میں موجود رگوں کے گنجلک جال کو علیحدہ کرنے میں چھتیس گھنٹے کا وقت لگا تھا۔

اس آپریشن میں پچاس سے زیادہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر طبًی عملے نےحصہ لیا۔

محمد اور احمد ابراہیم کے دماغ علحیدہ تھے لیکن ان کی ایک اہم نس مشترک تھی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں طویل آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کے دوران ان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ تاہم ڈاکٹر دماغ میں رگوں کے گنجلک جال کو کامیابی سے علیحدہ کرلینے میں کامیاب ہوگئے۔

بچوں کے سروں کی ساخت کے باعث انہیں نہ صرف اپنی گردنیں موڑنے اور کھانا نگلنے میں مشکل پیش آتی تھی بلکہ یہ اپنی آنکھیں بھی صحیح طور پر نہیں جھپک سکتے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں الگ نہ کیا گیا تو یہ ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی وجہ سے زندگی بھر مسائل میں گرفتار رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد