BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 October, 2003, 19:37 GMT 00:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: آغاز رمضان پر اختلافات
مسجد
رمضان کا چاند پاکستان میں گزشتہ کئی برس سے متنازعہ رہا ہے۔

دنیا کے بیشتر مسلمان ممالک کے برخلاف پاکستان میں علماء کی سرکاری تنظیم نے پہلا روزہ منگل کو رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کے بیشتر مسلمان پیر کو پہلا روزہ رکھ رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم رمضان پیر کو ہو گا۔

دنیا میں مسلمانوں کے بڑے مراکز سعودی عرب اور ایران میں بھی پہلا روزہ پیر کو رکھا جا رہا ہے۔

لندن میں اسلامی ثقافتی مرکز کے اعلان کے مطابق بھی پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔ ثقافتی مرکز نے روایتی انداز میں رمضان کے لیے افطار و سحر کے اوقات بھی جاری کیے ہیں۔

امریکہ میں بھی روایت کے برخلاف اس دفعہ پیر کو پہلا روزہ رکھنے پر مختلف اسلامی کمیٹیوں میں اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکہ میں اکثر ہی ایشیائی، عربی اور دیگر اسلامی کمیٹیاں رمضان کا آغاز اپنے اپنے مطابق کرتی ہیں مثلاً عربی افراد سعودی عرب کی قمری تاریخوں کے ساتھ رمضان کا آغاز کرتے ہیں جبکہ پاکستانی ، پاکستان کے حساب سے۔ کچھ برس قبل انہی اختلافات کے باعث امریکہ کے مختلف مقامات پر تین مختلف دنوں میں عیدیں منائی گئیں۔

پاکستان میں آغازِ رمضان کے بارے میں اعلان سرکاری طور پر مقرر کی گئی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ کمیٹی نے یہ اعلان پشاور میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا تھا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمٰن نے کی تھی۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، اس لیے پہلا روزہ منگل کو ہو گا۔ تاہم پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پشاور ہی کے قریب، مجلسِ قاسم علی خان میں ہونے والے غیر سرکاری علماء کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آنے کی تین شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔

مجلس قاسم علی خان میں ہونے والے علماء کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں چاند اور عید پر اختلاف کا یہ پہلا موقع نہیں ہے بالعموم ان علاقوں کے مسلمان پاکستان کے دوسرے علاقوں کے بر خلاف ایک روز پہلے روزے شروع کرتے ہیں اور عیدالفطر بھی ایک روز قبل ہی مناتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد