BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 October, 2003, 04:35 GMT 09:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طوائفوں کی سرپرست کو جیل
مارگریٹ میکڈونلڈ

پیرس کی ایک عدالت نے مارگریٹ میکڈونلڈ پر طوائفوں کے ایک بین الاقوامی گروہ کی سرپرستی کرنے کی فردِجرم عائد کی ہے۔

مارگریٹ کو فرانسیسی حکام نے سن دو ہزار دو میں اس شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا کہ وہ بظاہر ایک ’ایسکورٹ‘ ایجنسی یا ساتھی مہیا کرنے والی ایجنسی کے درِ پردہ کسی اور کاروبار میں ملوث ہیں۔

ایک سال بعد چوالیس سالہ مارگریٹ پر عدالت نے طوائفوں کے بین الاقوامی گروہ کی سرپرستی کرنے کا جرم عائد کرتے ہوئے انہیں چار سال جیل اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

انہوں نے ایسکورٹ ایجنسی چلانے کا تو اعتراف کیا ہے تاہم طوائفوں کے کاروبار کے الزام کو رد کیا ہے۔

اس سال ستمبر میں ان کے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی نے بڑے پیمانے پر ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کی۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ اس گروہ میں سینکڑوں ’کال گرلز‘ اور کئی نوجوان شامل ہیں جن کا جال تقریباً بیس ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔

اپنے عدالتی بیان میں مارگریٹ نے کہا کہ وہ اپنے گاہکوں کو محض ساتھی فراہم کرتی تھیں لیکن بعد میں اگر دونوں ساتھ کھانا کھائیں، شراب پئیں اور پھر اپنی مرضی سے جنسی تعلقات قائم کرلیں تو یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی ایسکورٹ کمپنی چلانے سے کچھ عرصہ قبل وہ ایسی ہی ایک کمپنی میں ملازم تھیں۔ مارگریٹ کا کہنا ہے کہ ساتھ لے جانے والے گاہک اکثر جنسی تعلقات قائم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے تھے اور وہ بہانہ بنادیتی تھیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مارگریٹ صرف موبائل فونز اور ایک لیپ ٹوپ کی مدد سے طوائفوں کے کروڑوں پاؤنڈ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

اگرچہ لندن، ایتھنز اور میلان میں ان کے ذاتی گھر ہیں تاہم فرانسیسی حکام کہتے ہیں کہ وہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریا اور اٹلی کے لگژری ہوٹلوں سے اپنے کاروباری تعلقات چلاتی ہیں۔

تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ مارگریٹ میکڈونلڈ امریکہ اور عرب کے امیر تاجروں کے یورپ کے دورے کے دوران، ان کے لئے طوائفوں کا بندوبست کرتی ہیں اور وہ چھ سو پاؤنڈ فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ’معاوضہ‘ وصول کرتی ہیں۔

مارگریٹ نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کی اور فرانسیسی زبان پر عبور حاصل ہونے کی بنیاد پر وہ انیس سو اسی میں فرانس میں جابسیں۔

فرانسیسی کے علاوہ انہیں اطالوی، ہسپانوی، یونانی، عربی اور جاپانی زبان پر عبور حاصل ہے اور وہ روسی زبان سیکھ رہی ہیں۔

فرانس میں اگرچہ جسم فروشی غیر قانونی نہیں ہے لیکن کسی کے لئے طوائفیں فراہم کرنا یا ان کا انتظام کرنا غیر قانونی ہے۔

ان کے گاہکوں کی فہرست میں کچھ معروف شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد