BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 October, 2003, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جسونت سنگھ اردو سیکھ رہے ہیں
جسونت سنگھ نے کورس کے لئے تین سو روپے فیس ادا کی ہے

بھارت کے وزیرِ خزانہ جسونت سنگھ آج کل اردو سیکھ رہے ہیں اور اردو سیکھنے کے لئے انہوں نے دہلی میں فروغِ اردو کی ایک کونسل کا فارم بھی بھرا ہے۔

انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق اردو سیکھنے کے لئے انہوں نے جو فارم بھرا ہے اس میں انہوں نے کالی سیاہی والے پین سے جلی حروف میں اپنا نام لکھا ہے۔

دس ہزار درخواستوں میں جسونت سنگھ کی درخواست پر ان کی تاریخِ پیدائش تین جنوری انیس سو اڑتیس اور ان کے والد کا نام سردار سنگھ ہے۔

فارم پر ان کی تصویر بھی موجود ہے جس دیکھنے کے بعد کوئی شبہہ نہیں رہتا کہ یہ کوئی اور جسونت سنگھ نہیں بلکہ بھارت کے سابق وزیرِ خارجہ اور حال کے وزیرِ خزانہ ہی ہیں۔

جسونت سنگھ نے اردو سیکھنے کے لئے خود کو ایک سال کے کورس کے لئے کونسل میں رجسٹر کروایا ہے۔

لیکن اردو سیکھنے کے لئے جسونت سنگھ کو کسی جگہ جانا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کورس خط و کتابت کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ تاہم انہیں زبانی اور تحریری طور پر آموزش کی تمام ذمہ داریاں مکمل کرنی پڑیں گی تاکہ سال کے آخر میں انہیں ڈپلوما مل سکے۔

اس سال اپریل میں دہلی میں واقع فروغِ اردو کی کونسل نے درخواستیں مانگیں تھیں۔ شاید کونسل کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ ایک درخواست جسونت سنگھ کی نکلے گی۔

اخبار کے مطابق کونسل کے ڈائریکٹر حمیداللہ بھٹ نے بتایا ہے کہ جسونت سنگھ کی درخواست کا فارم بڑی صفائی سے بھرا گیا ہےاور اس میں ان تمام سوالات کا جواب موجود ہے جو کونسل نے پوچھے ہیں۔

حمیداللہ کا کہنا ہے کہ اس درخواست کا سب سے اچھا پہلو یہ ہے کہ جسونت سنگھ نے بالکل عام طالب علموں کی طرح اردو سیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ’ہمیں تو جسونت سنگھ کا پتہ ہی اس وقت چلا جب ہم درخواستوں کی چھان بین کر رہے تھے۔‘

بھارتی وزیرِ خزانہ نے ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے کورس کی رقم یعنی تین سو روپے بھی ادا کی ہے۔

اردو سیکھنے کے لئے ایک درخواست ہیما مالنی کی صاحبزادی کی بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد