| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں: بش
امریکی صدر نے آسٹریلوی پارلیمان سے خطاب میں جنگ عراق اور عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر آسٹریلیا سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آسٹریلیا بحرالکاہل کے خطے میں امن امان برقرار رکھنے میں اپنی ذمہ داریاں نباہ رہا ہے۔ تاہم پارلیمان کے باہر ہزاروں مظاہرین موجود تھے جو صدر بش کے دورۂ آسٹریلیا کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ آسٹریلوی حزب اختلاف نے بھی دھمکی دی تھی کہ وہ پارلیمان میں احتجاج کرے گی تاہم بعد میں ایسا نہیں کیا گیا۔ صرف دو ارکان پارلیمان نے بش کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش جنہیں باہر نکال دیا گیا۔ ان کا تعلق گرین پارٹی سے تھا۔ صدر بش جاپان، فلیپائن، تھائی لینڈ، سینگاپور اور انڈونیشیا ہوتے ہوئے آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں سے وہ واپس وطن جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||