| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلہن کے قاتلوں کو عمرقید
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں شادی سے کچھ دیر قبل اپنی کزن ساجدہ بی بی کو قتل کر دینے والے رفاقت حسین اور پاکستان فرار میں مدد دینے والے تفرق حسین کو برمنگھم کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساجدہ بی بی کو اس سال گیارہ جنوری کو شادی کے دن قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے بدن پر چھری کے بائیس زخم تھے۔
اڑتیس سالہ رفاقت حسین نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا تھا جبکہ چھبیس تفرق حسین نے رفاقت کو اقدام قتل کی منصوبہ بندی اور بعد میں پاکستان فرار ہونے میں مدد دی تھی۔ ساجدہ بی بی کو اس لئے قتل کر دیا گیا تھا کہ وہ ایک طلاقیافتہ شخص سے شادی کر رہی تھیں جو ان کا رشتہ دار بھی نہیں تھا۔ ساجدہ کے والدین نے عدالتی فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے قتل کی اس واردات کو غیرت کے نام پر قتل سے تعبیر کیا ہے۔ اگرچہ رفاقت حسین نے ستمبر میں اقبال جرم کر لیا تھا تاہم انہوں نے اسے محض ایک حادثہ قرار دیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||