BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2003, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایودھیا کے معصوم

ایودھیا میں مظاہرہ
ایودھیا میں شدت پسند مظاہرہ کر رہے ہیں

بھارت میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازعے نے یوں تو پوری ایک نسل کو متاثر کیا ہے اور لوگ مذہبی خطوط پر تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں لیکن ایودھیا اور فیض آباد کے بچّوں پر اس تنازعے کے بہت گہرے نقوش ثبت ہو رہے ہیں۔

’سنسکرت گرُوکل مہا ودیالے‘ ایودھیا کا ایک رہائشی سنسکرت سکول ہے۔ اسکے پرنسپل کا کہنا ہے کہ اگرچہ کلاسوں میں اساتذہ بچّوں سے اس بارے میں بات نہیں کرتے لیکن بچّے باہر کی دنیا سے باخبر ہیں۔ انھیں معلوم ہے کہ ماحول میں کشیدگی ہے اور ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان تناو بڑھ رہا ہے۔

ایوددھیا ہی کے ایک مدرسے ’ دارالعلوم مظفریہ و لطیفیہ‘ کے سربراہ سیّد اخلاق احمد لطیفی کا کہنا ہے کہ ایودھیا کے تنازعے سے بچّے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب شہر میں کشیدگی ہوتی ہے یا کارسیوک بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں تو بچّے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جاتے ہیں۔

بارہ سال کی ایک طالبہ روحی بانو کہتی ہے کہ اسے ہمیشہ یہ اندیشہ رہتا ہے کہ اسکا گھر پھر نہ توڑ پھوڑ دیا جائے۔

دونوں برادریوں میں بگڑتے ہوئے رشتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور بچّی تبسّم نے کہا کہ سب لوگ مل جل کے رہیں تو کتنا اچھّا ہو۔

فیض آباد کے صحافی وی۔این اروڑہ کہتے ہیں کہ بچے اب کم عمری ہی میں اپنی مذہبی شناختوں سے آگاہ ہو رہے ہیں اور اپنے والدین سے مسجد مندر جھگڑے کے بارے میں طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ انھیں والدین کی جانب سے جو معلومات فراہم کی جاتی ہیں وہ مخاصمانہ رنگ لئے ہوتی ہیں اور اس طرح

کچّے ذہنوں پر انسانی تعلقّات کے بارے میں نقشِ اوّل ہی غلط بنتا ہے۔

انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر پردیپ کھرے اس صورتِ حال کو بچّوں کی نفسیات کے لئے زہرِ قاتل قرار دیتے ہوئے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ انسانی خدمت کا دعویٰ کرنے والی رضاکار تنظیموں میں سے کوئی بھی ایسی نہیں جو آگے بڑھے اور معصوم ذہنوں کو اس عذاب سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد