BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 October, 2003, 16:16 GMT 21:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عزت بیگووچ انتقال کر گئے
بوسنیا کے سابق صدر عزت بیگووچ
عزت بیگووچ کی عمر بہتر سال تھی

بوسنیا کے سابق صدر عزت بیگووچ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر بہتر سال تھی۔

انہوں نے انیس سو نوے کے عشرے میں بوسنیا کی خانہ جنگی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور وہ ملک میں کثیر نسلی حکومت کے قیام کے زبردست حامی تھے۔

یوگوسلاویا میں ٹیٹو کی سربراہی میں کمیونسٹ حکومت کے دوران عزت بیگووچ کو مسلم قوم پرست گروہ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے جیل کی سزا بھی کاٹنا پڑی تھی۔

تاہم انیس سو پچاسی میں وہ بوسنیا کے صدر منتخب ہوئے۔

صدر بننے کے بعد عزت بیگووچ کی حکومت کو سربیائی فوج کے محاصرے کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں وہ امریکہ کی ثالثی میں طے ہونے والے امن معاہدے پر رضامند ہو گئے جس کے تحت بوسنیا ہرزیگووینا کو ایک سربیائی جمہوریہ اور مسلم اور کروشیائی وفاق میں تبدیل کر دیا گیا۔

جنگ کے خاتمے کے بعد عزت بیگووچ مسلم نشست پر بوسنیا کے صدر منتخب ہوئے۔ لیکن خرابئ صحت کی وجہ انہیں اس عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔+

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد