BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 October, 2003, 03:18 GMT 08:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ شارع عام نہیں

ایم ایم کے وفد کو وزیرستان نہیں جانے دیا گیا
پاکستانی فوجی وزیرستان آپریشن کے دوران

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے حکام نے متحدہ مجلس عمل کے ایک سات رکنی وفد کو علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ وہ اس نیم خود مختار علاقے میں گزشتہ دنوں القاعدہ کے خلاف کاروائی کے بارے میں حقائق اکٹھے کرنا چاہتے تھے۔

متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما لیاقت بلوچ کے سربراہی میں جنوبی وزیرستان جانے والے اس وفد کو جنڈولہ کے مقام پر حکام نے روک لیا۔ اس موقعے پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

انہیں بتایا گیا کہ قانون کے مطابق قبائلی علاقے میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے لہذا انہیں جانے کی اجازت نہیں۔

اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب میں ایم ایم اے کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے کی مذمت کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک جانب منتخب اراکین کو قبائلی علاقے جانے کی اجازت نہیں جبکہ امریکی ایف بی آئی کو کھلی چھٹی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات شیخ رشید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایم ایم اے کا ایک وفد وزیرستان جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ گزشتہ دنوں وزیرستان میں آپریشن میں القاعدہ کا ایک اہم رکن ہلاک ہو گیا تھا جو ایف بھی آئی کو مطلوبہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد