| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال: پینتیس سے زائد افراد ہلاک
نیپال میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب ماؤ نواز باغیوں اور سیکورٹی افواج کے درمیان جھڑپ میں پینتیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے بیشتر تر باغی بتائے جارہے ہیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب باغیوں نے ملک کے مغربی حصے میں بانکے نامی گاؤں کے نزدیک ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق حملہ شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا اور ہفتہ کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ بانکے، نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس جھڑپ کے ساتھ ہی ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے اعلان کردہ یکطرفہ فائر بندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ فائر بندی کا اعلان نیپال کے ہندو تہوار ’دشائیں‘ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ نیپال میں گزشتہ برس باغیوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے تشدد آمیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ باغیوں کی پرتشدد مہم کا مقصد یہ ہے کہ نیپال کی بادشاہت کو کمیونسٹ ریپبلک سے تبدیل کردیا جائے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||