BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 October, 2003, 10:45 GMT 15:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی خاتون کیلئے امن کانوبل انعام
شیرین عبادی
ایرانی وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن شیرین عبادی

اس سال کا نوبل انعام برائے امن ایران سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون وکیل اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو دینے کا اعلان ہوا ہے۔

پانچ رکنی نوبل کمیٹی کے اس فیصلے کا اعلان جمعہ کی صبح کیا گیا۔

شیرین عبادی ایران میں ایک معروف وکیل ہیں اور وہ ملک کی پہلی خاتون جج تھیں۔ تاہم انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد ان کو اس عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا ۔

نوبل کمیٹی نے اپنے بیان میں شیرین عبادی کو ایک جرات مند انسان قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ بلا خوف نا انصافی کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

شیرین عبادی نے انعام جیتنے کی خبر سننے پر کہا کہ ’میں مسلمان ہوں اور آپ مسلمان ہوتے ہوئے بھی جمہویت کے حامی ہو سکتے ہیں۔‘

انعام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’یہ ایران میں حقوق انسانی اور خاص طور پر بچوں کے حقوق کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ کاش میں اس جد و جہد میں کچھ کام آسکوں۔‘

انعام کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دس دسمبر کو منعقد ہوگی۔ انعام کی رقم دس ملین سویڈش کرونا یعنی تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد