BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 October, 2003, 13:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہلی کی دوشیزہ کا امریکی شکار
ایشوریا رائے
’کھوئے ہو تم کہاں‘

ایک امریکی شہری نے انٹرنیٹ پر دوست بننے والی اپنی بھارتی دوست کا پتہ لگانے کے لئے گزشتہ دنوں جب دہلی پولیس سے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ کسی نے خود کو ’دوست‘ ظاہر کرکے انہیں لوٹ لیا ہے۔

اس واردات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ انٹرنیٹ پر دوست بننے والی بھارتی ’دوشیزہ‘ نے جب ایک امریکی باشندے کو اپنی تصویریں بھیجیں تو وہ حُسن کا جلوہ دیکھ کر دنگ رہ گیا اور ملاقات کے لئے تڑپنے لگا، لیکن بھارتی حسینہ نے یہ کہہ کر امریکہ جانے سے معذرت چاہی کہ اسکے پاس جہاز کا کرایہ نہیں ہے، جس پر امریکی جاں نثار نے فوراً چودہ سو ڈالر بطور سفر خرچ اپنی مہ لقا کو روانہ کر دئیے لیکن کئی دن گزر جانے کے بعد بھی جب کینتھ کارلی کو اپنی بھارتی محبوبہ کی کوئی خیر خبر نہ ملی تو انہوں نے دہلی کی پولیس سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ اس اٹھائیس سالہ خاتون کی خیریّت معلوم کی جائے جس نے اپنا نام انیتا چوڑ بتایا تھا۔

شناخت میں مدد کے لئے امریکی باشندے نے اپنی محبوبہ کی کچھ تصویریں بھی پولیس کو مہیّا کیں جنھیں دیکھتے ہی پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی کیونکہ یہ تصویریں بھارت کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کی تھیں۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ایک دھوکہ دہی کی واردات ہے جس میں کسی فریبی مرد یا عورت نے ایک جعلی نام رکھ کر اور ایک معروف ایکٹریس کی تصاویر استعمال کر کے ایک غیر ملکی سے چودہ سو ڈالر ہتھیا لئے ہیں۔

تاہم امریکی باشندے کو اب تک یقین نہیں آیا کہ انھیں لُوٹ لیا گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے میرے پیسے بھیجنے کی وجہ سے خاتون کی انا کو ٹھیس لگی ہو اور وہ مجھ سے ناراض ہو گئی ہوں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد