BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی گارڈز پر زنا کا الزام
صدارتی گارڈز پر زنا کا الزام ہے
صدارتی گارڈز پر زنا کا الزام ہے

بھارت میں صدارتی محل کے چار فوجی محافظوں کو دہلی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی آبروریزی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صدارتی محل کے ان چاروں محافطوں کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

ان چاروں فوجی محافظوں کا تعلق صدر عبدالکلام کے گارڈز کے اعلی سوار دستوں سے تھا۔

زنا کی یہ واردات پیر کو مبینہ طور پر دارالحکومت نئی دہلی کے سفارتی علاقے کے ایک پارک میں کی گئی۔

پولیس کے ایک اعلی اہلکار منوج لال نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ لڑکی جو کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ پارک میں گھوم رہی تھی کہ اس پر ان گارڈز نے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک گارڈ نے لڑکے کو پکڑا لیا جب کہ اس کے دوسرے ساتھیوں نے دن دھاڑے لڑکی کی آبروریزی کی۔

پولیس نے کہا کہ طبی کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔

فوج نےبھی ان کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد