BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2003, 02:56 GMT 06:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنڈولیزا رائس ٹاسک فورس سربراہ
کنڈولیزا رائس
کنڈولیزا رائس عراق کی تعمیر نو کے قائم نئے گروپ کی سربراہ ہوں گی

صدربش نے قومی سلامتی کے لئے مشیر کنڈولیزا رائس کو عراق میں تعمیر نو کی امریکی کوششوں کی نگرانی کے لئے قائم نئی ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

صدر بش کا کہنا ہے کہ نئی ٹاسک فورس عراق میں تعمیرنو کے کام میں مختلف اداروں کی کوششوں کو مربوط بنائیں گی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا سب سے بڑا مقصد افسر شاہی کی مداخلت کم سے کم کر کےتعمیر نو کے کام میں تیزی لاناہے۔

تاہم اس سے وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے مجموعی اختیارات میں کمی نہیں ہوگی۔

صدر بش نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب امریکی کانگریس عراق میں تعمیر نو کے کاموں پر خرچ کرنے کے لئے ستاسی ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری کی خاطر صدر کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس اقدام کا مقصد کانگریس کو یہ یقین دلانا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی اعلیٰ اہلکار تمام اخراجات کی ذمہ دار ہونگی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد