| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش بدعنوانی میں نمبر ون
مالی بدعنوانی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ فہرست میں بنگلہ دیش کو عالمی سطح پر بدعنوانی کے لحاظ سے سرفہرست قرار دیا ہے۔ پاکستان کو دسویں درجہ پر قرار دیا گیا ہے۔ اس درجہ میں شامل دورے ملکوں میں البانیہ، ارجنٹینا، ایتھوپیا، گیمبیا، فلیپائن، تنزانیہ اور زیمبیا شامل ہیں۔ تنظیم کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بزنس مین اور مالی امور سے وابستہ افراد بنگلہ دیش پہلے اور نائجیریا کو دوسرے نمبر پر گردانتے ہیں۔ فن لینڈ ایسا ملک ہے جہاں بدعنوانی سب سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں بدعنوانی کی شرح ترقی پذیر ملکوں کے مقابلے میں کم ہے۔ تنظیم کے سربراہ پیٹر آئگن کا کہنا ہے کہ اگرچہ غریب ملکوں میں بدعنوانی زیادہ ہے تاہم اس کی ذمہ داری امیر ملکوں کے تجارتی اداروں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر ملکوں کو چاہئے کہ وہ بدعنوان حکومتوں کی حمایت ترک کردیں اور غیرملکی حکام کو رشوت پیش کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||