BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 October, 2003, 17:12 GMT 21:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان خان پر دس الزامات عائد
سلمان خان کو دس الزامات کا سامنا
سلمان خان کو دس الزامات کا سامنا

ہندوستانی فلمی صنعت، بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت نے دس الزامات عاید کئے ہیں۔

گزشتہ برس حادثاتی طور پر ان کی گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

ممبئی سے نامہ نگار زبیر احمد نے اپنے ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے سلمان کے خلاف قتل کا سنگین الزام واپس لے لیا تھا۔

ان پر جو الزامات عائد کئے گئے تھے اگر وہ ثابت ہوجاتے تو انہیں دس برس کی سزا ہوسکتی تھی لیکن جو تازہ ترین الزامات ان پر عائد ہوئے ہیں ان کے ثابت ہونے پر سلمان خان کو دو برس تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

پیر کے روز جب سلمان خان عدالت آئے تو وہ جینز اور کریم رنگ کی قمیض پہنے ہوئے تھے اور مطمعئن نظر آرہے تھے۔ ان کی موجودگی میں ان کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سلمان پر اب جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، دوسروں کو جسمانی نقصان پہنچانا اور لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا شامل ہیں۔

سلمان خان کے وکیل، دپیش مہتا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ماہ کے اواخر میں جب مقدمے کی کاروائی شروع ہوگی تو سلمان کو عدالت میں حاضر رہنا پڑے گا۔ مقدمے کی کارروائی اکیس اکتوبر سے شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد