BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 October, 2003, 14:53 GMT 18:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں: وقار
وقار یونس
ریاٹائرمنٹ کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ اگلے ایک سال تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد جن آٹھ کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکالا گیا تھا ان میں وقار بھی شامل تھے۔

ٹیم سے باہر نکالے جانے والے آٹھ کھلاڑیوں میں سے موجودہ کپتان انضمام الحق سمیت چار کی ٹیم میں واپسی ہو چکی ہے جبکہ وسیم اکرم اور سعید انور کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

اپنے ریٹائرمنٹ پر وقار نے کہا:

’کرکٹ سے مجھے کوئی بھی زبردستی ریٹائر نہیں کر سکتا۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ میں مزید ایک سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔‘

وقار نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں بحیثیت کھلاڑی نہ کہ کپتان کے طور پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بحیثیت کپتان انضمام الحق کی تعریف کی اور کہا کہ ’انضمام اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔‘

وقار نے ستاسی ٹیسٹ میچوں میں تین سو تہتر جبکہ دو سو باسٹھ ون ڈے میچوں میں چار سو سولہ وکٹیں حاصل کیں۔ رواں سیزن میں وقار برطانیہ کی کاؤنٹی لیگ میں وروکشیئر کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو رمیض راجہ سے کئی مرتبہ ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ٹیم میں واپسی کے بابت کوئی بات نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد