| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت،امریکہ:مشترکہ بحری مشقیں
بھارت اور امریکہ کی بحری افواج بحیرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی جو کہ بھارتی بحریہ کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔ یہ جنگی مشقیں جنہیں مالابار دو ہزار تین کا نام دیا گیا ہے پانچ روز تک جاری رہیں گی اور ان میں دونوں افواج کے ہزاروں فوجیوں کے علاوہ بہت سے جنگی جہاز بھی شرکت کریں گے۔ بھارت اور امریکی بحری افواج نے گزشتہ دہائی میں تین دفعہ اس طرح کی مشقیں کرنے کا ارادہ کیا لیکن بھارت کی طرف سے ایٹمی دھماکے کرنے کے سبب امریکہ نے تینوں دفعہ انھیں ملتوی کر دیا۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کے اعلان کے بعد امریکہ نے بھارت کے سے اپنے فوجی روابط بحال کر لیے تھے۔ یہ مشقیں بھی انھی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کی جارہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||