| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی باڑ پر پاول کی نکتہ چینی
امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے غرب اردن میں اسرائیل کے باڑ تعمیر کرنے کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ پر امریکی تنقید کو خاموش کروانے کی اسرائیلی کوشش غیر تسلی بخش ہے۔ کولن پاول نے کہا کہ امریکی حکام فلسطینی علاقے میں اسرائیلی تعمیر پر اپنا ردعمل پیش کرنے کے لئے زبردست بحث و تمحیص میں مشغول ہیں۔ گزشتہ ہفتہ اسرائیلی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ فسلطینوں کو اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے وہ غرب اردن میں فاصلے فاصلے سے باڑ لگائے گا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ باڑ کے دو حصوں کے درمیان چھوڑے گئے فاصلہ کو بعد میں کسی بھی وقت پر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر وہ صدر بش سے بھی بات کر چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||