BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2003, 18:17 GMT 22:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تارکینِ وطن بارودی سرنگ کا شکار
بارودی سرنگ کے خطرے کا نشان
سرحد کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

ترکی سے یونان میں داخل ہوتے ہوئے سات غیر قانونی تارکینِ وطن پیر کو سرحد کے ساتھ بچھائی گئی بارودی سرنگیں پھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہو سکتا ہے۔ تاہم خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یونانی حکام ان کا تعلق وسطی ایشیا سے بتاتے ہیں۔

یہ حادثہ یونان کی شمال مشرقی سرحد پر پیش آیا جہاں یہ بدقسمت لوگ حفاظتی باڑ کاٹ کر بارودی سرنگوں کے علاقے میں داخل ہو گئے۔

یونان کے ایک فوجی ترجمان کے مطابق یہ ساتوں آدمی دریائے ایورز پار کر کے سرحدی علاقے میں داخل ہو گئے جہاں واضح طور پر نشان لگے ہیں کہ یہاں بارودی سرنگیں ہیں۔

دریائے ایورز کے کنارے پر ڈوبنے والوں کی لاشیں
گزشتہ ماہ بھی چوبیس افراد دریا میں ڈوب گئے تھے

مقامی وقت کے مطابق نو بجکر دس منٹ پر سرحدی محافظوں نے ایک زبردست دھماکہ سنا اور جب بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے والے وہاں پہنچے تو انہیں لاشوں کے ٹکڑے ملے۔

انیس سو چھیانوے سے لے کر ابتک یونان کی سرحد کے ساتھ بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں پھٹنے سے چالیس کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ستمبر میں چوبیس افراد دریائے ایورز پار کرتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد