BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 September, 2003, 09:02 GMT 13:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’رمز فیلڈ سٹھیائے ہوئے جاہل‘
ڈونلڈ رمزفیلڈ

شمالی کوریا نے امریکہ کے وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ پرانتہائی کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بقول اس کے ’ایک ڈکٹیٹر کی طرح کے ذہنی مریض ہیں‘۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے امریکی وزیرِ دفاع کو ’سٹھیایا ہوا سیاس جاہل‘ قرار دیا ہے اور کہا کہ کہ پوری دنیا میں ان کی ’ملامت‘ ہوتی ہے اور انہیں روئے زمین پر بسنے والے ’نفرت کی نظروں سے دیکھتے ہیں‘ کیونکہ ان کے خیال میں صرف امریکہ ہی دنیا میں انصاف قائم کر سکتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ ردِ عمل رمز فیلڈ کے اس بیان کا نتیجہ ہے جس میں امریکی وزیرِ دفاع نے پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت عنقریب ختم ہو جائے گی۔ رمزفیلڈ نے یہ بیان جنوبی کوریا اور امریکہ کے تجارتی طبقے کے سامنے دیا تھا۔

شمالی کوریا کا غصہ

 ’ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دماغ پر دنیا کے مختلف حصوں میں جنگوں کو ہوا دینے اور انتہائی بے ہودہ طریقے سے امن کو تباہ کرنے کا بھوت سوار ہے۔ وہ خطرناک عالمی ڈکٹیٹر ہیں۔‘

شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی

انہوں نے کہا تھا ’اگرچہ کبھبی کبھی شمالی کوریا کا مستقبل مخدوش سا نظر آتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہاں ایک نہ ایک دن آزادی کا دور دورہ ہوگا اور اس محکوم ملک میں بھی امید کی شمعیں فروزاں ہو جائیں گی۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا تھا ’میرے دفتر کی دیوار پر دونوں کوریاؤں کی سیٹلائٹ سے رات کو لی گئی ایک تصویر لگی ہوئی ہے جس میں شمالی کوریا تاریک جبکہ جنوبی کوریا روش نظر آتا ہے۔‘

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے باعث امریکہ سے اس کے تعلقات بہت کشید ہ ہیں۔

ہفتے کو امریکی صدر جارج بش نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات کے بعد شمالی کوریا سے کہا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کو ختم کر دے۔

شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے کہا بش انتظامیہ کی سیاس روش کو جانچنا بہت آسان ہے کیونکہ اس میں ’رمزفیلڈ جیسے خطرناک عالمی ڈکٹیٹر شامل ہیں۔‘

اس ایجنسی کے مطابق ’اس بات کا امکان بہت ہی کم ہے کہ رمزفیلڈ سچ بول سکتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ پر دنیا کے مختلف حصوں میں جنگوں کو ہوا دینے اور انتہائی بے ہودہ طریقے سے امن کو تباہ کرنے کا بھوت سوار ہے۔‘

امریکی صدر ماضی میں شمالی کوریا کو ان تین ممالک میں شمار کر چکے ہیں جو بقول ان کے ’بدی کے محور‘ ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کرے تو امریکہ کو عدم جارحیت کا ایک معائدہ کرنا ہوگا اور اقتصادی امداد کا عہد کرنا ہوگا۔ تاہم امریکہ نے یہ بات تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد