BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 September, 2003, 12:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سر ڈھانپنے کی قانونی اجازت
فرشتہ لودن
فرشتہ لودن کو سر ڈھانپنے کی وجہ سے نوکری نہیں دی گئی تھی

جرمنی کی اعلی ترین عدالت نے ایک مسلمان خاتون ٹیچر (استانی) کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ پڑھاتے ہوئے اپنی جماعت میں سر ڈھانپ ہیں۔

جرمنی میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والی اکتیس سالہ فرشتہ لودن کو جرمنی کےصوبے باڈن وڈن برگ میں اس بنیاد پر نوکری دینے سے انکار کر دیا گیا تھا کہ انہوں نے پڑھاتے ہوئے سر ڈھانپے پر اصرار کیا تھا۔

باڈن وڈن برگ کی صوبائی حکومت نے فرشتہ لودن کو نوکری دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ سر ڈھانپنا جرمنی میں آئین کے تحت دی گئی مذہبی غیر جانبداری سے متصادم ہے۔

 سرڈھانپنا ایک سیاسی مسئلہ ہے اور خواتین کو معاشرے میں الگ رکھنے کا ایک طریقہ

جرمنی کی وزیر تعلیم

جرمنی کی اعلی ترین عدالت نے اب تین کے مقابلے میں پانچ ججوں کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی میں مروجہ قوانین کے تحت فرشتہ لودن اپنی کلاس میں پڑھاتے وقت سر ڈھانپ کے رکھ سکتی ہیں۔

تاہم عدالت نے اس اکثریتی فیصلے میں یہ بھی کہا کہ جرمنی کی صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت تعلیمی اداروں کو حاصل مذہبی آزادی اور غیر جانبداری میں توازن برقرار رکھنے کے لیے قانون سازی کرنی پڑے گی۔

اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبائی اسمبلیوں کو قانونی جواز مل جائے گا جو انہیں ابھی تک حاصل نہیں تھا۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق فرشتہ لودن وہ واحد خاتون نہیں جن کو سر ڈھانپنے کو وجہ بنا کر تعلیمی اداروں میں نوکری نہ دی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس عدالتی فیصلہ کا اثر بہت سی خواتین پر پڑے گا۔

جرمنی کی اعلیٰ ترین عدالت کا فیصلہ
سر ڈھاپننے کی اجازت کے قانونی فیصلے کا اثر جرمنی میں بہت سی خواتین پر پڑے گا

فرشتہ لودن کو تعلیم کے شعبے میں انیس سو اٹھانونے میں نوکوی دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

جرمنی میں تعلیم کی وزیر نے کہا کہ سر ڈھانپنے کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے اور یہ عورتوں کو معاشرے میں الگ رکھنے کا طریقہ ہے۔

اس سال اگست میں ایک عدالت نے ایک بڑے اسٹور کو ایک عورت کو سر ڈھانپنے کی بنیاد پر نوکری سے نکالنے سے روک دیا تھا۔ اسٹور کے مالکان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک ملازم کا سرڈھانپنا ان کے گاہکوں کو ناگوار گذر سکتا ہے اور ان کے بزنس پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد