BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 September, 2003, 19:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موصل میں دھماکہ دو ہلاک
موصل
موصل میں بم دھماکے سے قبل بغداد میں بس میں دھماکہ ہوا تھا۔

عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک سینما گھر میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تقریباً بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت بم دھماکہ ہوا اس وقت سینما میں ایک عریاں فلم کی نمائش جاری تھی۔

عراق میں اسلامی شدت پسندوں کو ان فلموں کی مخالفت کی وجہ سے جانا جاتا ہے جنہیں وہ ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہیں اور جنگ سے قبل بھی ایسے سینما گھروں پر حملے کرچکے ہیں جہاں اس قسم کی فلمیں دکھائی جاتی تھیں۔

اس سے قبل بدھ کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بغداد میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکہ نے ایک مسافر بس میں ایک عراقی کو ہلاک اور تقریباً بائیس لوگوں کو زخمی کیا تھا۔

موصل کی حلب اسٹریٹ پر واقع نجوم سینما میں ہونے والا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً سوا تین بجے ہوا۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ایک قریبی تھانے پر موجود ایک پولیس افسر محمد صادق نے بتایا ’ایک سینما گھر میں دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے اور تقریباً بیس لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں دو ہلاک ہوگئے ہیں۔‘

بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے زوال کے بعد عریاں فلموں کی نمائش سے ملک کے مذہبی رہنما بہت زیادہ ناراض ہیں۔

عراق کی سابق صدام حسین حکومت کے بعد ملک میں غیر ملکی فلموں اور ان عریاں فلموں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔

مذہبی اور سیاسی گروہوں نے سینما مالکان کو تنبیہ بھی کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ جنسی ہیجان انگیز قسم کی فلموں کی نمائش سے باز رہیں۔

اس سے قبل بس میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک عراقی ہلاک اور بیس کے قریب ہوئے تھے۔ یہ دھماکہ بغداد کے مرکزی علاقے الدیمار میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے نو بجے ہوا۔

بم سڑک کے کنارے نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب ایک بس وہاں سے گزری۔ اگرچہ امریکی فوجی تو اس سے بچ گئے مگر دو منی بسیں دھماکے کی زد میں آگیئں۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی سمیت کئی افراد کو ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم آئے۔

ایک قریبی دکان کے مالک اعلی ٰ صدام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ارتعاش سے اس کی دکان تک آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد