| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوچی کی رہائی کے لئے مہم
انڈونیشیا کے خصوصی ایلچی نے، جو برما کی جمہوریت نواز رہنما آن سانگ سوچی کی رہائی کے لئے برما کے دورے پر ہیں، وزیراعظم جنرل کھن نائیونٹ سے ملاقات کی ہے۔ انڈونیشیا کے خصوصی ایلچی علی العطس اور سابق وزیر خارجہ العطس نے جنرل کھن سے ان کے صدر دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انڈونیشیا کی صدر میگاوتی سوکارنو پتری کا ایک خط پیش کیا۔ علی العطس یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کررہے ہیں جب اگلے ماہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ایسو سی ایشن آف ساؤتھ ایشیئن نیشنز (آسیان) کا اجلاس ہونے والا ہے اور توقع ہے کہ جنرل کھن نائیونٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آسیان کی سربراہی اس وقت انڈونیشیا کے پاس ہے۔ انڈونیشیا کی کوشش ہے کہ آسیان کے اجلاس سے قبل برما کے فوجی حکمراں، جمہوریت نواز رہنما آن سانگ سوچی کو رہا کرنے پر رضامند ہوجائیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |