BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2003, 13:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر ریگن کےجنسی خدشات
رونالڈ ریگن
ریگن کو ’الزھائمرز‘ کی بیماری ہے

امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کے ذاتی خطوط پر مشتمل ایک مجموعہ میں ان کے سابق سوویت رہنما لیوند بریزنیف کے نام خطوط کے علاوہ جنسی امور پر ان کے خیالات اور پریشانیوں کا بھی کئی خطوط میں ذکر ہے۔

رونالڈ ریگن کی عمر اب بانوے سال ہے اور وہ کافی عرصے سے ’الزھائمرز‘ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث ان کو دس برس سے کسی کھلی یا عوامی تقریب میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

کتاب ’ریگن: اے لائف اِن لیٹرز‘ ایک ہزار خطوط پر مشتمل ہے۔ یہ سابق صدر کے ذاتی خطوط ہیں۔

رونالڈ ریگن کی اہلیہ نینسی ریگن نے کتاب کے بارے میں کہا ہے کہ ان کو توقع ہے کہ ان خطوط کے پڑھنے سے ان کے شوہر کی پُر کشش شخصیت، ذہانت اور حس مزاح کا پڑھنے والوں کو پورا اندازہ ہوگا۔

ایک خط میں رونالڈ ریگن نے سابق سوویت رہنما لیوند بریژنیو کو عوام کی خاطر سرد جنگ ختم کرنے کے بارے میں لکھا ہے ۔ ایک اور خط میں وہ کسی اور سے کہتے ہیں کہ انہوں نے بریزنیف کو ایک تجویز پیش کی تھی جو انہوں نے قبول نہیں کی کیونکہ بقول ریگن ’میرا خیال ہے کہ انہوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔‘

کچھ خطوط میں رونالڈ ریگن نے جنسی تعلقات اور چاہت کے بارے میں اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا ہے۔ ’شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی مجھے اکثر محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اصل میں کوئی غلط اور گناہ گار کام ہے۔‘

لیکن ایک اور خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بزرگ دوست نے انہوں پولی نیشیا کے جزیروں کے رہنے والوں کی مثال بتا کر سمجھایا تھا کہ یہ کوئی برا کام نہیں ہے اور ایسی چاہت انسان کے لئے ایک قدرتی رویہ ہے۔

رونالڈ ریگن سیاست میں آنے سے پہلے ہالی وُڈ کے ایک مشہور اداکار تھے اور ان کے کئی خواتین کے ساتھ قصے مشہور تھے۔ نینسی ریگن ان کی دوسری بیوی ہیں، ان کی پہلے شادی اداکارہ جین وائیمین سے ہوئی تھی لیکن یہ چند ہی برسوں کے اندر طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد