BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2003, 13:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیرا مفت گر چھوڑے چست
طالبات
طالبات کا ادھورا لباس وجہ فکر

بینکاک یونیورسٹی نے طالبات کو پورا اور کم چست لباس پہننے کی ترغیب دینے کے لئے انعام میں ہیرے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نوجوان طالبات کی ایک بڑی تعداد سادگی پر فیشن کو ترجیح دے رہی ہے۔ یہ لڑکیاں چست بلاؤز اور ایسے سکرٹ پہن رہی ہیں جو ایک جانب سے کھلے ہوتے ہیں اور جن سے بدن جھلکتا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ان ادھورے ملبوسات کی وجہ سے طالبعلموں کا دھیان بٹ جاتا ہے اور اس سے ان خواتین کی اپنی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

سیکسی لباس

 ’سیکسی‘ لباس پہننے سے طلبہ کی پڑھائی پر کوئی اثر نہیں پڑتا

ایک طالبہ

یونیورسٹی نے طالبات کو کم ’اکسانے‘ والے اور ڈھیلے ڈالے لباس پہننے پر سونے کے ہاروں اور ہیروں کے بندوں پر مشتمل تین سیٹ انعام میں دینے کی پیش کش کی ہے۔

بینکاک یونیورسٹی کی ڈپٹی ریکٹر کا کہنا ہے کہ ہر مہینے ’خوش لباس‘ طالبات کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے ان میں سے جیتنے والیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات جو لباس پہنتی ہیں ان میں سے کئی ’نامناسب ہیں اگرچہ یونیورسٹی کو احساس ہے کہ جوان خواتین کو وقت کے ساتھ چلنا ہے لیکن اس سے ان کے اپنے لئے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

فیشن کی دنیا اور تعلیم
طالبات میں فیشن بہت مقبول ہے

تاہم تھائی اخبار بینکاک پوسٹ کی طرف سے کی گئی ایک رائے شماری کے مطابق طالبات کو اس مقابلے کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ فیشن ایبل چست ملبوسات پہننے کو ترجیح دیں گی۔

بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایک سینئر طالبہ سنیسہ نے اخبار کو بتایا کہ نوجوانوں کو قیمتی پتھروں میں کوئی دلچسپی نہیں اور یہ کہ ’سیکسی‘ لباس پہننے سے طلبہ کی پڑھائی پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور یونیورسٹی کو اپنی توجہ تعلیمی معیار بہتر بنانے پر دینی چاہئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد