BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2003, 04:16 GMT 08:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانس ویٹو نہیں کرے گا، شراک
ژاک شراک اور جارج بُش
فرانس عراق میں اقتدار کی جلد منتقلی چاہتا ہے

فرانس کے صدر ژاک شراک نے کہا ہے کہ وہ عراق میں کثیرالملکی فوج کی تعیناتی کے لئے اقوام متحدہ سے منظوری حاصل کرنےکی امریکی کوششوں کو ویٹو نہیں کریں گے۔

تاہم فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی قرارداد کی بھی حمایت نہیں کریں گے جس میں اقتدار کی منتقلی کا نظام الاوقات اور اقوام متحدہ کے کردار کی بات نہیں ہوگی۔

فرانس کے صدر نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جارج بش سے ملاقات اور اقوام متحدہ کے اہم اجلاس میں شرکت سے تھوڑی دیر پہلے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کی۔

ژاک شراک نے پہلی بار عراق میں دو مرحلوں میں اقتدار کی منتقلی کی بات کی جس میں پہلے علامتی طور اقتدار امریکہ سے عراق کی گورننگ کونسل کے حوالے کیا جائے گا اور اس کے بعد نو مہینوں میں اقتدار کی حقیقی منتقلی عمل میں آئے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد